اجتماعی عبادت سے کیا مقصد ہے؟
اس کا مقصد اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔ یہ ہمیں نظم و ضبط اور برابری سکھاتی ہے، کیونکہ سب لوگ ایک ساتھ ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر نماز پڑھتے ہیں۔
نماز جمعہ کا تعارف لکھیں۔
نماز جمعہ مسلمانوں کے لیے ایک خاص ہفتہ وار نماز ہے۔ یہ جمعہ کے دن ظہر کی نماز کی جگہ ادا کی جاتی ہے۔ یہ جماعت کے ساتھ ادا کی جاتی ہے اور اس میں ایک خطبہ (درس) شامل ہوتا ہے جو امام دیتے ہیں۔
نماز جمعہ کے آداب بیان کریں۔
نماز جمعہ کے لیے غسل کریں، صاف کپڑے پہنیں، اور خوشبو لگا کر مسجد جائیں۔
مسجد جلدی پہنچیں۔ جو سب سے پہلے جاتا ہے اسے اونٹ کی قربانی جتنا ثواب ملتا ہے۔
لوگوں کے اوپر سے پھلانگ کر یا انہیں ہٹا کر ان کی جگہ پر نہ بیٹھیں۔
نماز سے پہلے امام خطبہ دیتے ہیں، اسے خاموشی اور توجہ سے سننا چاہیے۔
عیدین کی معاشرتی اہمیت تحریر کریں۔
عیدین کی نماز میں محلے، شہر، آس پاس کے مسلمانوں کا اجتماع ہوتا ہے ـ جس سے آپس میں محبت، دوستی، اور ہمدردی بڑھتی ہے۔ عید کے موقع پر، مرد، خواتین، بچے اور بوڑھے سب صاف ستھرے کپڑے پہنتے ہیں اور ایک دوسرے سے گلے مل کر خوشیاں مناتے ہیں
عیدین کے آداب لکھیں۔
عید کی نماز کے لیے غسل کرنا، صاف کپڑے پہنا ، اور خوشبو لگانا اچھا عمل ہے۔
عیدگاہ ایک راستے سے جائیں اور واپسی کے لیے دوسرا راستہ اختیار کریں۔
نماز کے بعد امام خطبہ دیتے ہیں ـ خطبہ خاموشی اور توجہ سے سننا ضروری ہے۔
درست جواب پر نشان لگائیں۔
. نماز جمعہ ادا کی جاتی ہے
ظہر کے وقت
. نماز جمعہ میں رکعتیں فرض ہیں
دو
. عید الفطر منائی جاتی ہے
یکم شوال
. عید الاضحیٰ جس عظیم پیغمبر کی قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے وہ ہیں
حضرت ابراہیم علیہ السلام
کالم-1 کے الفاظ کو کالم-2 کے مناسب الفاظ کے ساتھ ملا کر جملے مکمل کریں
عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے۔
نماز جمعہ ظہر کے وقت ادا کی جاتی ہے۔
نماز جمعہ کے لیے غسل کر کے صاف کپڑے پہن کر اور خوشبو لگا کر مسجد میں جانا چاہیے۔
اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو بھی سال میں دو دن خوشی اور عید منانے کے لیے عطا کیے۔
عید الفطر کے موقع پر اپنے نادار بھائیوں کی معاونت کر کے ان کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔