اہم الفاظ اور معنی
الفاظ معنی
غم کھانے والا دکھ درد محسوس کرنے والا
ملجا جائے پناہ، ٹھکانہ
معاویٰ ٹھکانہ، رہنے کی جگہ
والی وارث، سرپرست
مولیٰ آقا، مالک
خطا کار غلطی کرنے والا
درگزر معافی
بد اندیش برا چاہنے والا، دشمن
مفاسد برائیاں
زیر و زبر کر دینا دور کر دینا
شیر و شکر کرنا باہمی اتحاد پیدا کرنا
سُوئے قوم قوم کی جانب
نسخہ کیمیا ہدایت کا نسخہ، قرآن پاک
صوت ہادی ہدایت دینے والے کی آواز
دشت و جبل ریگستان اور پہاڑ
غل شور ، پیغام
حق دین اسلام
سوال نامہ: مختصر جوابات
سوال نمبر ۱: نیچے دیے ہوئے سوالات کے مختصر جوابات لکھیے:
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کس کی مراد میں پوری کرتے تھے؟
جواب: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غریبوں کی مرادیں پوری کرتے تھے۔
حق کے نام پر کون سی اشیاء گونج اٹھیں؟
جواب: حق کے نام پر ریگستان اور پہاڑ گونج اٹھے۔
شاعر نے جو مسدس لکھی ہے اس کے ایک بند میں کتنے مصرعے ہیں؟
جواب: شاعر جناب مولانا الطاف حسین حالی نے جو مسدس لکھی ہے اس کے ہر بند میں چھ مصرعے ہیں۔
ہر جانب کس بات کا غل پڑا؟
جواب: ہر جانب پیغام حق یعنی دین اسلام کا غل یا شور برپا ہو گیا۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے دل میں کس طرح گھر کیا؟
جواب: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اعلیٰ اخلاق کی وجہ سے لوگوں کے دل میں گھر کیا۔
قبائل کو شیر و شکر کرنے والا سے شاعر کی کیا مراد ہے؟
جواب: قبائل کو شیر و شکر کرنے سے شاعر کی مراد ہے کہ عرب کے وہ تمام قبائل جو ماضی میں ایک دوسرے کے سخت دشمن اور خون کے پیاسے تھے وہ آپس میں متحد ہوگئے اور ایک دوسرے کے ہمدرد اور دوست بن گئے۔
اس نظم کے خالق کا نام بتائیے؟
جواب: اس نظم کے خالق کا نام مولانا الطاف حسین حالی ہے۔
سوال نمبر ۲: خالی جگہوں کو درست الفاظ سے پُر کیجیے:
ایک __ سوتی بستی جگا دی:
آن
لمحے
آواز
پل
فقیروں کا ملجا __ کا ماویٰ:
غریبوں
یتیموں
ضعیفوں
غلاموں
عرب کی زمیں جس نے __ ہلا دی:
ساری
پوری
فورا
اک دم
کہ گونج اٹھے __ و جبل نام حق سے:
صحرا
غار
دریا
دشت
سوال نمبر ۳: شاعر نے اس نظم میں جو پیغام دیا ہے، اُسے نثر میں تحریر کیجیے۔
جواب: اس نظم میں شاعر نے یہ پیغام دیا ہے کہ آں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم اس دنیا میں رحمت بن کر تشریف لائے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی تعلیمات لوگوں تک پہنچائ اور انہیں اعلیٰ اخلاق اختیار کرنے کی تعلیم دی۔ غریبوں، پریشان حال لوگوں، محتاجوں، غلاموں، ضعیفوں اور یتیموں سب کیلئے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و سلم مہربان اور ہمدرد تھے۔ انہوں نے لوگوں کو محبت اور اتحاد کی تعلیم دی اور دینِ اسلام کی روشنی سے اس پوری دنیا کو منور کر دیا۔
سوال نمبر ۳: نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کو تمام نبیوں میں کون سا خطاب عطا کیا گیا؟
جواب: نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کو تمام نبیوں میں “رحمت” کا لقب عطا فرمایا گیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم تمام جہاں کے لئے رحمتہ اللعالمین ہیں۔
سوال نمبر ۵: بتایئے کہ اس نظم میں شاعر نے شاعری کی کون سی صنف استعمال کی ہے؟
جواب: اس نظم میں شاعر نے شاعری کی جو صنف استعمال کی ہے وہ “مسدس” کہلاتی ہے۔
الفاظ جملہ
جبل وہ جبل بہت بلند ہے۔
دشت اونٹوں کو دشت میں سفر کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
لگن کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے کیلئے لگن ضروری ہے ۔
خطا کار امجد ایک خطا کار شخص تھا، لیکن اس کے والد نے اس کی تمام خطائیں معاف کر دیں۔
بد اندیش سلیم ایک بد اندیش شخص ہے اس لئے اس سے کسی اچھائی کی توقع رکھنا بے کار ہے۔
واحد جمع
قدم اقدام
ملک ممالک
سبق اسباق
غریب غرباء
خدمت خدمات