Site Logo

Imli ka Darkht

الفاظ معنی

بنجاروں کا گروہ آوارہ پھرنے والوں کا گروہ
جوہڑ پانی کا تالاب
تڑکے سویرے صبح سورج نکلتے ہی
لڑکے بالے کم عمر لڑکے
کٹارے املی کی کچی پھلیاں
مکھیا چوہدری، سردار
کہن سال افراد بزرگ لوگ
کھلبلی مچ گئی ایک ہنگامہ برپا ہو گیا
کوسنا شروع کر دیا برا بھلا کہنا شروع کر دیا
چوپال گاؤں میں لوگوں کے جمع ہونے کی جگہ
دوش دیتے ہیں الزام عائد کرتے ہیں
مقدم اوّل
زر روپیہ پیسہ
نفاق پھوٹ، کینہ، دشمنی
انتشار پریشانی، بے چینی
ضعف کمزوری


سوال نمبر ۱: درج ذیل سوالات کے جوابات تحریر کیجیے۔

مصنف نے درخت کو مسافر نواز کیوں کہا ہے؟
جواب: مصنف نے درخت کو مسافر نواز اس لیے کہا ہے کہ سفر کے دوران جو مسافر دھوپ کی شدت اور گرمی سے بے حال ہو جاتے تھے، وہ آ کر اس آملی کے درخت کے سائے میں آرام کرتے تھے۔ کبھی کبھار خانہ بدوش لوگوں کے گروہ بھی اس درخت کے سائے میں آرام کرتے تھے۔

گاؤں کے لوگوں کو وہ درخت کیوں عزیز تھا؟
جواب: گاؤں کے لوگوں کو درخت اس لئے عزیز تھا کہ یہ گاؤں کا سب سے پرانا درخت تھا۔ گاؤں کے کم عمر لڑکے اس درخت کے پاس کبڈی اور دیگر کھیل کھیلتے تھے۔ ۔ درخت پر پھل لگنے پر بچے اس درخت سے آملی کی پھلیاں توڑ کر کھاتے تھے۔ گاؤں کے سردار بھی اس درخت کے سائے میں بیٹھ کر گاؤں کے معاملات پر مشورہ کرتے تھے۔

کہن سال افراد سے کیا مراد ہے؟
جواب: کہن سال افراد سے مراد گاؤں کے بزرگ ترین اور معمر افراد ہیں۔

آندھی کا گاؤں پر کیا اثر ہوا؟
جواب: آندھی کے زور سے گاؤں کے مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں۔ غریب لوگوں کے جھونپڑے اس آندھی کے زور کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گئے ـ اس طوفان کی وجہ سے گاؤں کے لوگ بہت پریشانی کا شکار ہوئے اور انہوں نے رات جاگ کر گزاری۔

درخت گرنے کی اصل وجہ کیا تھی؟
جواب: درخت گرنے کی اصل وجہ یہ تھی کہ اس کی جڑیں اندر سے کھوکھلی ہو چکی تھیں، اس لیے وہ آندھی کے زور کو برداشت نہ کر سکا اور اپنی جڑ سے اکھڑ گیا۔

قوم کے اخلاق بگڑ جائیں تو اس میں کون کون سی خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں؟
جواب: جب ایک قوم کے اخلاق بگڑ جاتے ہیں تو ان میں بہت سی خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ قوم کے افراد میں مفاد پرستی عام ہو جاتی ہے اور لوگ اپنی ذات کو بڑا سمجھنے لگتے ہیں اور قوم کے مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں۔ اقتدار اور دولت کے حصول کیلئے ناجائز ذرائع استعمال کئے جاتے ہیں۔



اَتا پَتا کیا جماعت میں کسی طالب علم کو شوکت کے گھر کا اَتا پَتا معلوم ہے؟
کھوکھلی اس پودے کی جڑیں اندر سے کھوکھلی ہوچکی ہیں۔
آنکھیں دیکھنا ہمارے محلے میں ایک بوڑھا درخت ہے، جس نے ہمارے آباؤ اجداد کی آنکھیں دیکھی ہیں۔
کوچ کر جانا خانہ بدوش لوگ کسی ایک مقام پر کچھ دن قیام کرنے کے بعد کوچ کر جاتے ہیں۔
دوش دینا چوری کیلئے جماعت کے ہر طالب کو دوش دینا درست نہیں ہے۔
دور دورہ ہونا یہ گاؤں اب برباد ہوچکا ہے، ایک وقت تھا کہ یہاں پر خوشحالی کا دور دورہ تھا۔
مسافر نواز اس قبیلے کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ بہت مسافر نواز ہے۔


سوال نمبر ۳: خالی جگہوں کو پُر کرنا

وہ بہار کے موسم میں ہرا بھرا ہو جاتا ہے۔
نہ جانے اس نے گاؤں کی کتنی نسلیں دیکھی ہیں۔
غریبوں کے جھونپڑوں کے نام و نشان تک مٹ گئے۔
جب کسی قوم کے اخلاق بگڑ جائیں، تو لوگ اپنی ذات کو مقدس سمجھنے لگتے ہیں۔
خلق خدا کو لوٹ کر اپنے عزیزوں اور دوستوں کے گھر بھرتے ہیں۔


سوال نمبر ۵: درج ذیل الفاظ کے مترادف تحریر کیجیے

رات تاریکی
دکھ رنج و غم
قصور خطا
دشوار مشکل
زَر روپیہ
درخت شجر

سوال نمبر ۶: درج ذیل الفاظ کے متضاد تحریر کیجیے

خزاں بہار
امیر غریب
خوشی غم
سنورنا بگڑنا
آسان مشکل
اتفاق نفاق
جائز ناجائز


سوال نمبر ۷: سبق کے مطابق درست جواب
سوال: قوم کی جڑیں کمزور ہونے کی وجہ ہوتی ہے
طوفان اخلاقی کمزوری
غربت پریشانی

سوال: درختوں کی مضبوطی کا سبب ہوتی ہیں
ہوائیں بارشیں
جڑیں شاخیں

سوال: اس کہانی میں مسافر نواز تھا
گاؤں درخت
موسم گاؤں کا مکھیا

سوال: گاؤں والے آدمی کو برا کہہ رہے تھے کیوں کہ
ان کے گھر تباہ ہو گئے املی کا درخت گر گیا
ان کے بچے ڈر گئے ان کا سکون برباد ہو گیا

سوال: سرسید نے اس سبق میں نصیحت دینے کیلئے تعلق پیدا کیا ہے
درخت اور گاؤں میں نئے اور پرانے درختوں میں
آندھی اور گاؤں میں قوم اور درخت میں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top