سوال نمبر ۱: دیے گئے سوالات کے مختصر جوابات دیکھئے۔
نوجوان کو صحرا میں کس چیز کی تلاش تھی؟
جواب: نوجوان گرمی کی شدت کی وجہ سے بے حال تھا اور ریگستان میں اسے ایک سبز جگہ کی تلاش تھی جسے نخلستان کہا جاتا ہے۔ جہاں تھوڑی دیر آرام کرنے کے بعد وہ اپنے سفر کو دوبارہ جاری رکھ سکے۔
اس نے اونٹ کو کہاں باندھا تھا؟
جواب: نخلستان میں پہنچ کر اس نوجوان نے اونٹ کو درختوں کے سائے میں بٹھا دیا اور ایک رسی سے اونٹ کا گھٹنا باندھ دیا تا کہ اونٹ اس جگہ سے اٹھ کر کہیں اور نہ جا سکے.
بوڑھے نے اونٹ کو کیوں مار دیا؟
جواب: نخلستان کے بوڑھے مالک نے جب دیکھا کہ اونٹ اس کے باغ میں درختوں کے پتے کھانے میں لگا ہوا ہے تو پہلے تو اس نے اونٹ کے مالک کو آوازیں دیں مگر وہ نوجوان گہری نیند میں تھا اس لیے اپنے اونٹ کو روکنے کے لئے بیدار نہ ہوا۔ اس پر بوڑھے نے اونٹ کو روکنے کے لئے ایک پتھر اس کی جانب پھینکا۔ وہ اونٹ کے سر میں جا لگا جس کی وجہ سے اونٹ ہلاک ہو گیا۔
مجرم کو بوڑھے کے بیٹوں نے کس خوبی کی وجہ سے معاف کر دیا؟
جواب: بوڑھے کے بیٹوں نے جب دیکھا کہ وہ نوجوان ایفائے عہد کے جذبے سے بھرپور ہے اور ایفائے عہد (وعدے کو پورا کرنا ) کو فرض سمجھ کر پورا کرتا ہے تو وہ بہت متاثر ہوئے اس لیے انہوں نے اس کے جرم کو معاف کر دیا۔
ھ) : اس واقعے میں کن باتوں سے انسانیت کے احترام کا جذبہ ظاہر ہوتا ہے؟
جواب: اس قصے میں جو واقعہ بیان کیا گیا ہے وہ انسانیت کے احترام کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔ حضرت ابوذر غفاریؓ کا ایک اجنبی مسلمان کے لیے ضمانت دینا، نوجوان کا مرنے سے قبل اپنے ذمے قرض کی ادائیگی کیلئے اجازت طلب کرنا، تو نوجوان کا ایفائے عہد اور بوڑھے کے بیٹوں کا اپنے باپ کے قتل کو معاف کر دینا وہ باتیں ہیں جن سے انسانیت کے احترام کا جذبہ ظاہر ہوتا ہے۔
سوال نمبر ۲: درج ذیل جملوں کو درست الفاظ سے مکمل کیجیے۔
حضرت عمر فاروقؓ نے نوجوان کی __ کا حکم دے دیا:
ضمانت
عمر قید
رہائی
پھانسی
نوجوان کی __ کا آخری دن تھا:
زندگی
میعاد
مہلت
سزا
مجھے اجازت دی جائے کہ میں اس کا __ ادا کر آؤں:
قرض
بل
مال
راشن
تھوڑی دیر بعد ہی __ پر سوار نوجوان آتا نظر آیا:
ہاتھی
اونٹنی
خچر
گھوڑے
فعل معروف اور فعل مجہول کی تعریف
جس جملے میں فاعل کا ذکر ہو اس کے فعل کو “فعل معروف” کہتے ہیں
جس جملے میں فعل کے ساتھ فاعل مذکور نہ ہو اسے “فعل مجہول” کہتے ہیں۔
سوال نمبر ۳: ذیل میں سے فعل معروف اور فعل مجہول الگ کیجیے۔
بیج بو دیے گئے۔ (فعل مجہول)
چمن میں بہار آئی۔ (فعل معروف)
لڑکوں نے سالانہ امتحان دیا۔ (فعل معروف)
پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا دیا۔ (فعل معروف)
نیوزی لینڈ کی ٹیم ہار گئی۔ (فعل مجہول)
امریکہ نے راکٹ چھوڑا۔ (فعل معروف)
سوال نمبر ۳: درج ذیل بیانات میں درست پر (✓) نشان لگائیے
اس واقعے سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ
وعدہ کریں
وعدہ پورا کریں (✓)
بدلہ لیں
معاف کردیں
اس واقعے کا مرکزی کردار ہے
بوڑھا
خلیفہ
نوجوان (✓)
صحابی
یہ سبق کا واقعہ ہے
معاشرتی
تاریخی (✓)
ادبی
تفریحی
درج ذیل میں سے محاورہ ہے
درختوں کا جھنڈ نظر آنا
اقبال جرم کرنا
آنکھوں میں خون اُتر آنا (✓)
شعور کا بلند ہونا
سوال نمبر ۴: درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کیجیے
الفاظ جملے
اقبال ـ نیک لوگوں کے اقبال کو اللہ تعالیٰ دنیا میں بلند فرماتا ہے۔
نخلستان ـ ریگستان کے سفر کے دوران ایک نخلستان کا مِل جانا ایک بہت بڑی نعمت ہے۔
ضمانت ـ مجرم کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔
محسن ـ اپنے محسن کے احسان کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔
رُوبرُو ـ شاہد نے پورے جماعت کے رُوبرُو اپنی تقریر پڑھ کر سنائی۔